کوئٹہ کسٹم کی بڑی کاروائی ، 2350 تھیلے چینی اور 28000 ہزارلیٹرغیرملکی پیڑول اور ڈیزل برآمد

258
بھاری مقدار میں ذخیرہ کی گئی چینی، گھی اور دیگر اشیاء خوردنوش سمیت یوریا کھاد برآمد

کوئٹہ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):کوئٹہ کسٹم درخشاں فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ اور ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن کوئٹہ سرکل کی مشترکہ کارروائی کے دوران 2350 تھیلے چینی سمیت بھاری مقدار میں پیٹرول اور سمگل شدہ اشیا برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان پاکستان کسٹمز سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عطا بڑییچ کے مطابق پٹرول ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پرکریک جاری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ درخشاں فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ اور ایف آئی اے نے بھوسا منڈی میں قائم گودام 2350 تھیلے چینی برآمد کی اسی طرح لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایک آئل ٹینکر سے 28000 لیٹر غیر ملکی پٹرول ڈیزل برآمد کرلیا ہے۔ نوکنڈی کے مقام پر تفتان رائفل اور سندھ رجمنٹ کے تعاون سے افغان بارڈر کے قریب چھاپے کے دوران 9 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سمیت 127 کارٹن غیر ملکی برانڈ کے سیگریٹس برآمد کرلیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ تینوں کارروائیوں میں برآمد کیے گئے سامان کی مجموعی قیمت 8 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔