24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوئٹہ کے منتخب اراکینِ اسمبلی کا وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی پر مکمل اعتماد کااظہار...

کوئٹہ کے منتخب اراکینِ اسمبلی کا وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی پر مکمل اعتماد کااظہار ، مشترکہ فورم تشکیل دیدیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):کوئٹہ کے منتخب ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے مشترکہ فورم تشکیل دیدیا ،فورم کی قیادت مختلف جماعتوں کے ارکانِ اسمبلی میں تقسیم کردی گئی ہے۔

بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے کوئٹہ سے منتخب ہونے والے اراکینِ اسمبلی کاایک اہم اجلاس کوئٹہ میں رکن اسمبلی میر حاجی علی مدد جتک کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آغا عمر احمد زئی ،زرک خان مندوخیل، حاجی میر علی مدد جتک اور ملک نعیم بازئی نے شرکت کی ۔شرکا نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ کوئٹہ میں ترقیاتی حکمت عملی پر مشاورت، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دی جائیگی اورکوئٹہ کی ترقی کے لیے تمام اراکین اسمبلی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر متحد ہونگے ۔

- Advertisement -

اراکین اسمبلی نے مشترکہ فورم بھی تشکیل دیا جس کی قیادت مختلف جماعتوں میں تقسیم کردی گئی۔فورم کے چیئرمین آغا عمر احمد زئی ،ڈپٹی چیئرمین زرک خان مندوخیل ،حاجی میر علی مدد جتک سینئر نائب صدر جبکہ ملک نعیم بازئی ڈپٹی نائب صدر منتخب ہوگئے ۔ارکان اسمبلی نے کوئٹہ میں شفاف حکمرانی اور عوامی شمولیت کو یقینی بنانے پر زور دیا اورکوئٹہ کے عوام کو پانی، صفائی اور صحت کی بہتر سہولیات دینے کا عزم دہرایا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602464

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں