کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار کے قریب سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر خودکش حملہ ،4 سیکورٹی اہلکارشہید، 7 زخمی،سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

90

کوئٹہ۔ 28 فروری( اے پی پی)کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار کے قریب سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر خودکش حملے کے نتیجے میں چار سیکورٹی اہلکارشہید جبکہ 7 سیکورٹی اہلکارشدیدزخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیاگیاعلاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیاہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی شب کوئٹہ سے 28 کلومیٹرکے فاصلے پرواقعہ خونی تالاب کے علاقے میں واقعہ ایف سی اورلیویز کے کیمپ پر خودکش حملہ ہواجس کے نتیجے میں چار سیکورٹی اہلکار محمدعامر ،محمد عمران ،جاوید احمد اورمحمدارشد موقع پرہی شہید ہوگئے جبکہ 7 سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں فوری طورپر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔