کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کی ٹیمیں پاکستان سپر لیگ 8میں کل مد مقابل ہوں گی

219
HBL PSL
HBL PSL

راولپنڈی۔10مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8میں (کل) ہفتہ کو واحد میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ بہت اہم ہے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل 8 کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ راولپنڈی میں جاری ہے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں (کل) بروز ہفتہ کو لیگ کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ، محمد رضوان ملتان سلطانز کو لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں رلی روسو، ڈیوڈ ملر، ٹم ڈیوڈ، کیرن پولارڈ ، انور علی جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کپتان مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ہیں۔

اس ٹیم میں عمر اکمل،مارٹن گپٹل،افتخار احمد،محمد حفیظ،محمد حسنین اور نسیم شاہ جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ ملتان سلطان کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نو میں سے تین میچز جیت سکی ہے اور وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔