کراچی۔20فروری (اے پی پی):کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو میچ جیتنے کے لئے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پیرکی شب کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے نویں میچ میں گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابتدائی تین کھلاڑی صرف 37 رنز پر آئوٹ ہوگئے جس میں جیسن رائے 14، مارٹن گپٹل12 اورمحمد نواز 2 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
لیکن اس موقع پر سرفراز احمد اور محمد افتخار کے مابین 50 گیندوں پر 74 رنز کی شراکت نے گلیڈی ایٹرز کا اسکور 154 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔سرفراز 30 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بناکر ارشداقبال کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔پانچویں وکٹ کی شراکت میں محمد افتخار اور اوڈین اسمتھ نے ناقابل شکست 43 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔
محمد افتخار نے 34 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 50 رنزبنائے جبکہ اوڈین اسمتھ نے 12 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔پشاورزلمی کے عثمان قادر نے 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔