کوئٹہ۔ 17 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان میں درجہ حرارت کے نقطہ انجماد سے گرنے (منفی چھ ڈگری) کی وجہ سے کوئٹہ ہیڈ کوارٹر میں سوئی سدرن کی 18″ قطر ایچ سی پی سی لائن پر نصب کنٹرولرز (ریگولیٹرز) آئسنگ کے باعث منجمد ہو چکے ہیں اور کام کرنے سے قاصر ہیں۔
یہ بات سوئی سدرن گیس کے اعلامیہ میں کہا گیا۔ اس کے نتیجے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی ہے کیونکہ 18 انچ قطر کی پائپ لائن سیٹ 130 PSIG کی بجائے صرف 20 PSIG پر کام کر رہی ہےسوئی سدرن کی تکنیکی ٹیمیں منگل کی صبح 6 بجے سے اس پر کام کر رہی ہیں۔
گیس کی سپلائی سے متاثر ہونے والے علاقوں میں کوئٹہ شہر کے کچھ حصے، یعنی نواں کلی اور ملحقہ علاقے، بالائی بلوچستان بشمول پشین، کچلاک، بوستان اور زیارت شامل ہیں۔
اس دوران، کمپنی صارفین کی تکلیف کو کم کرنے کے لیے متبادل کے طور پر 16 انچ قطر کی پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے جو اپنے نارمل سیٹ پریشر پر کام کر رہی ہے۔تاہم اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہمارے معزز صارفین کو ہونے والی زحمت پر ادارہ معذرت خواہ ہے۔