17.1 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومقومی خبریںکوئی بھی فارن گریجویٹ پی ایم ڈی سی پورٹل پر رجسٹریشن کے...

کوئی بھی فارن گریجویٹ پی ایم ڈی سی پورٹل پر رجسٹریشن کے بغیر این آر ای امتحان میں شامل نہیں ہو سکے گا، پی ایم ڈی سی

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی فارن گریجویٹ پی ایم ڈی سی پورٹل پر رجسٹریشن کے بغیر این آر ای امتحان میں شامل نہیں ہو سکے گا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ذرائع کے مطابق تعلیمی سال 2024-25ء کے دوران بیرون ملک انڈر گریجویٹ میڈیکل یا ڈینٹل انسٹی ٹیوشن کے متلاشی تمام طالب علموں کیلئے لازمی ہے کہ ایف ایس سی پری میڈیکل یا مساوی امتحان میں 60 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہو جبکہ پاکستان میں منعقدہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں 50 فیصد نمبر حاصل کئے ہوں جبکہ پی ایم ڈی سی کے ساتھ طالب علم کی رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574699

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں