کوئی بھی فلسطیینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا ہے، امریکی صدر

94

واشنگٹن ۔13مارچ (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی بھی کسی فلسطینی کو غزہ سے نہیں نکال کررہا ہے۔عرب نیوز کے مطابق وائٹ ہاوس میں آئرش وزیراعظم مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران صدر نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں یہ ریمارکس دئیے ہیں۔

یہ ریمارکس صدر ٹرمپ کے اس منصوبے کے منافی ہیں جس میں غزہ کو امریکی ملکیت میں لینے، فلسطنییوں کی بے دخلی اور اسے مشرق وسطی کے ’ریویرا‘ میں تبدیل کرنے کی بات کی گئی تھی۔

واضح رہے اس منصوبے کا اعلان فروری میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے دوران کیا گیا تھا۔اس سے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے مستقل طور پر بے دخل کیے جانے کے خدشات کو تقویت ملی اور اسے بین الاقوامی سطح پر مسترد کردیا گیا۔