اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے،کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے ریاست کی رٹ چیلنج کی گئی اور تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا تو انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کارروائی کی گئی۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان اور پاکستانی تارکین وطن کو واضح کرنا ہے کہ ہماری حکومت نے صرف تحریک لبیک پاکستان کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت اس وقت کارروائی کی جب انہوں نے ریاست کی عملداری کو چیلنج کیا اور پرتشدد راستہ اختیار کرتے ہوئے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کئے۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے۔