- Advertisement -
سرینگر ۔ 18ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے قابض انتظامیہ کی طرف سے اعلان کردہ نام نہاد بلدیاتی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ڈھونگ انتخابات کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت قائدین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام سے نام نہاد بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنی فورسز کے ذریعے کشمیری عوام پر ایک ایسا انتخابی عمل مسلط کرنے پر مصر ہے جسے وہ بین الا قوامی سطح پر اپنے حق میں ایک عوامی فیصلے کے طور پر پیش کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہے۔ا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=114037
- Advertisement -