کوئی قانون سے بالا تر نہیں، تحریک انصاف سیاسی بنیادوں پر کسی سے ٹیکس رعایت نہیں کرے گی ،وزیر مملکت برائے محصولات

65

لاہور۔6فروری(اے پی پی )وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ معاشی مسائل ورثہ میں ملے ،مسلم لیگ نون کی حکومت 260 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال چھوڑ کر گئی،ماضی کی طرح ٹیکس پالیسی کو تاجروں کا گلا گھونٹنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے ۔ انہوں نے بدھ کے روز ڈائرےکٹورےٹ جنرل آف ٹرےننگ اےنڈ رےسرچ کے زےر اہتمام تےن روز ہ انٹرنےشنل ٹےکسےشن کانفرنس کی افتتاحی تقرےب سے خطاب اور مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون سے بالا تر نہےں، تحریک انصاف سیاسی بنیادوں پر کسی سے ٹیکس رعایت نہیں کرے گی اور ہر کسی سے ریکوری کی جائے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے مزید کام کرنے کی گنجائش موجود ہے اور معیشت کا پہیہ روک کر ٹیکس اکھٹا نہیں کر سکتے ہےں کےونکہ پاکستان کم ترین ٹیکس جمع کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے ۔انہوں نے مزےد کہا کہ ملک میں سالانہ 8ہزار ارب کا ٹیکس حاصل کرنے کی گنجائش موجود ہے لیکن ہم صرف 4ہزارارب روپے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں تاہم اس کے لیے ٹیکس دہندگان کا اعتماد حاصل کرنا ضروری ہے اور ٹیکس ریکوری کے حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھاکہ بجٹ جاری خسارہ بڑا مسئلہ ہے اور بچت کو فروغ دے کر ہی خسارہ کم کیا جاسکتا ہے نیز اسمگلنگ روکنے سے بھی ٹیکس رقوم میں کافی اضافہ ہو سکتاہے ،حکومت کی کوشش ہے کہ کاروبار کرنے کا ماحول بہتر کریں جس کے لئے ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، ماضی کی طرح ٹیکس پالیسی کو تاجروں کا گلا گھونٹنے کے لئے استعمال نہیں کریں گے اور ٹیلی کام سیکٹر میں بھی عوام کو عدالتی ریلیف دینے سے ٹیکس کم جمع ہو رہا ہے‘ ٹیکس کولیکشن میں شارٹ فال ٹیلی سیکٹر میں جی ایس ٹی کی عدم وصولی بھی شامل ہے،انہوں نے مزےد کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت معاشی محاذ پر ہمارے لیے بارودی سرنگیں چھوڑ گئی ہے، مسلم لیگ نون کی حکومت نے 260 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال ہمےں ورثہ مےں دےا۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی اور جائیداد ٹیکس کلیکشن کم ہو رہی ہے اور آئندہ اجلاس میں صوبوں کو اس طرف متوجہ کریں گے نیز ایف بی آر کی کمزوریوں کو دور کرنے کےلئے اقدامات کر رہے ہےں اور تاجروں کو سہولتےں دیں گے ،ٹےکس نظام کو آسان بنانا ترجےح ہے، چھوٹے ریٹیلرز کے لئے فکسڈ ٹیکس کولیکشن کے ایس او پیز کی تیاری زیر غور ہے ۔ انہوں نے بتاےا کہ صنعتی اداروں پر چھاپے رکوا دیے ہیں، ٹیکس نادہندگان کو نوٹس دیئے جائیں گے۔۔اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت جو بھی قیدی بیمار ہے اسے علاج ضرور مہیا کیا جا نا چاہیئے۔