- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) آم کی مارکیٹنگ اور پراسیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ اور اچھی مارکیٹنگ کی حکمت عملی سے آم کے کاشتکاروں اور اس کے کاروبار سے وابستہ اداروں کے نفع میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان آسٹریلیا کے مشترکہ منصوبہ مینگو ویلیو چین امیپرومینٹ کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آم کے کاشتکاروں کے منافع میں 30تا 40 فیصد اضافہ جبکہ ویلیو چین سے وابستہ کاروباری افراد کی آمدنی میں 5 تا 10 فیصد تک مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ منصوبہ کی حکمت عملی کے تحت آم کی کوالٹی میں بہتری اور سپلائی چین مینجمنٹ کے پراسیس میں بہتری سے مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں آم کی 30 فیصد زائد قیمت وصول کی جاسکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3148
- Advertisement -