28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںکورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کاگٹکا ماوا کے کارخانے پرچھاپہ، 3ملزمان گرفتار

کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کاگٹکا ماوا کے کارخانے پرچھاپہ، 3ملزمان گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 15 مئی (اے پی پی):کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے سیکٹرG 31-اللہ والا ٹائون میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانے پرچھاپہ مارکر 3ملزمان کو گرفتار کرکے کارخانے سے 1500پیکٹ تیار گٹکا ماوا، 30کلوچونا، 4 من بھیگی ہوئی چھالیہ اورپیکنگ میٹیرل،مختلف کیمیکل پاڈر ،69کلو خام تمباکو ،16کلوتمباکو و پتی ،ٹب، ڈرم، بالٹیاں، ٹوکریاں

ڈیجیٹل کانٹا اورسپلائی میں استعمال ہونے والی لوڈنگ سوزوکی برآمدکرلی۔جمعرات کو ترجمان ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان میں زاہد ولد مراد علی، فیض اللہ ولد جمعہ خان اور عبدالصمد ولد عامر شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے کارخانے کے مالکان کانام فرخ اور شانی بتایاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں