کورنگ اور راول لیک میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا تدارک کرنے کی ضرورت ہے، مخدوم خسرو بختیار

222

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وشماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ کورنگ دریا اور راول لیک سے عام استعمال کے لئے پانی استعمال کیا جاتا ہے جسے آلودہ ہونے کے باعث شہریوں کو مختلف بیماریوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے حکومت کے لئے کورنگ اور راول لیک کی بڑھتی ہوئی آلودگی ایک بڑا مسئلہ ہے جس کا تدارک کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی ڈی ڈبلو پی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ اور حکومت پنجاب کی جانب سے کورنگ دریا اور راول لیک اسلام آباد میں گرنے والے گندے پانی کی صفائی کے لیے 4 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور متعلقہ سیوریج سسٹم کی تعمیر کے لیے 3518 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا جسے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ہے۔