کوروناء کی مہلک ترین لہر کاسامناکرنےوالےبھارتی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتےہیں ، ہمیں اس وبا کا باہم مل کر مقابلہ کرنا چاہیے،وزیر اعظم عمران خان

93

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کوروناء کی مہلک ترین لہر کاسامناکرنےوالےبھارتی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس وبا کا باہم مل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ہفتہ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنےہمسایوں سمیت دنیا بھر میں وباء کی زد میں آنے والوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انسانیت پر حملہ آور اس آفت کا ہمیں باہم مل کر مقابلہ کرنا چاہئیے۔