کوروناوائرس وباء کے باعث پوری دنیا غیر معمولی حالات کا سامنا کر رہی ہے‘ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے ، عثمان ڈار

51
وفاقی دارالحکومت میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے،معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار

سیالکوٹ ۔18اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وٹکٹ ہولڈر این اے 73 عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کوروناوائرس وباء کے باعث پوری دنیا غیر معمولی حالات کا سامنا کر رہی ہے‘ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے‘ رمضان المبارک میں عبادت اور احتیاط کو ساتھ ساتھ رکھنا ہے‘ تمام مسلمان زیادہ سے زیادہ توبہ استغفارکریں تاکہ اللہ قرب الٰہی حاصل ہو‘ رمضان المبارک صبر اور ضبط نفس کا مہینہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے علامہ اقبال ہسپتال کے انفراسٹرکچر و رینوویشن کے حوالے سے دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو میں کیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق،چیئرمین گورننگ بورڈ خواجہ صفدرمیڈیکل کالج زین علی شبیر،پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج پروفیسر طارق ریحان، ایم ایس جاوید منیر،صدر چیمبر آف کامرس قیصر اقبال بریار، سابق صدر ملک محمد اشرف، ملک زاہد، سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں اعجاز جاویدودیگر بھی موجود تھے۔

محمد عثمان ڈار نے بتایا کہ خواجہ صفدر میڈیکل کالج میں اب تک 63ہز ار 264سے زائد شہریوں کے کرونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ جس میں 62 ہزار 136 شہریوں کے مفت کرونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 1128 شہریوں سے کرونا ٹیسٹ کی فیس وصول کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوانکل چکی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کررہی ہے اپوزیشن جماعتیں ملک میں انتشار کو فروغ دینے کی بجائے اور کچھ نہیں کررہے انکی نہ تو ملکی سوچ ہے اور نہ ہی یہ ملک کے خیر خواہ ہے اس کا مشن صرف کرپشن بچانا اور اپنا بچاؤ ہے وزیر اعظم عمران خا ن احتساب کے عمل کو مزید تیز کرکے کرپٹ مافیا کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیگی۔