کوروناوبا سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی مساوی تقسیم ، ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف اور بہتر مالی تعاون کی فوری ضرورت ہے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

63

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معاصر عالمی چیلنجوں کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگرکرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوبا سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی مساوی تقسیم ، ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف اور بہتر مالی تعاون کی فوری ضرورت ہے۔

ان خیالات اظہار انہوں نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی کے 15 ویں سہ ماہی اجلاس کے موقع پر گروپ آف 77 (جی 77) کے وزارتی اجلاس میں ایک ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔موجودیت عالمی چیلنجوں کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کورونا وبا کی وجہ سے اقتصادی مشکلات سے دو چار ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر بین الاقوامی مالیاتی اور ٹیکسیشن آرکیٹیکچر ، بہتر کثیر جہتی تجارتی نظام اور ترقی پذیر ممالک کو چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی اور واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔

وزیر خارجہ نے ترقی پذیر ممالک کی جائز ترقی ، تجارت اور سرمایہ کاری کے مفادات کے تحفظ اور ترقی کے لیے رکن ممالک کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر خارجہ نے اعلی معیار کی تجزیاتی رپورٹس تیار کرنے ، ترقی پذیر ممالک کو پالیسی مشورے اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کے حوالے سے یو این سی ٹی اے ڈی کی جانب سے دی گئی اہم شراکت کو تسلیم کیا تاکہ وہ بین الاقوامی تجارت ، مالیاتی ، سرمایہ کاری اور ٹیکسیشن نظام سے حکومتوں کو منافع اور فائدہ اٹھانے کے قابل بن سکیں۔