کورونا بحران، سعودی عرب سے دیگر ممالک کو ترسیلاتِ زر میں اضافہ

66

ریاض ۔5دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن کی جانب سے اپنے آبائی ملکوں میں رقومات بھجوانے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پچھلے دس ماہ میں 123 اعشاریہ چار ارب ریال دوسرے ملکوں میں بھجوائے گئے جو 2019 کے مقابلے میں 18 اعشاریہ 58 فیصد زیادہ ہے۔اس اضافے کی وجہ کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورت حال ہے اور لوگ وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پیسے اپنے گھر والوں کو بھجوا رہے ہیں۔یہ اضافہ عالمی بینک کی اس پیش گوئی کے باوجود سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس سال مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک کے ترسیلات میں 19 اعشاریہ چھ فیصد کمی ہو گی کیونکہ کارکن وبا کی وجہ سے متاثر ہوں گے۔وسرے ممالک سے آنے والے کارکن سعودی عرب میں کام کرنے والے 13.6 ملین کارکنوں کا تین چوتھائی حصہ ہیں جن میں زیادہ تر شام، پاکستان، بنگلہ دیشن، فلپائن ، بھارت اور سری لنکا سے آئے ہیں۔