اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ

58
سپیکر قومی اسمبلی نے صوابی بوقو جھنڈا وادی کنڈاو اور پابینی کیلئے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
سپیکر قومی اسمبلی نے صوابی بوقو جھنڈا وادی کنڈاو اور پابینی کیلئے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا

پشاور۔ 17 ستمبر (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا جمعرات کو دورہ کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی بیمار یتیم اور لاوارث بچی کی عیادت کی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر نے بیمار بچی کو تحائف بھی دیئے۔ سپیکرقومی اسمبلی نے یتیم لاوارث بچی کی کفالت کیلئے ماہانہ وظیفہ کی بھی منظوری دی۔ اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ جو خوشیاں ہم اپنے بچوں کیلئے چاہتے ہیں وہ ہم دوسروں اورمستحق لوگوں کے بچوں کوبھی دیں۔ پاکستان میڈیکل کمیشن بل پاس ہونے کی بدولت شعبہ صحت کو فروغ حاصل ہوگا، اس بل کی منظوری موجودہ حکومت کی صحت عامہ میں گہری دلچسپی کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری2021میں صوبے کے تمام شہریوں کوصحت انصاف کارڈمل جائیگا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورنے دہشتگردی کے دوران اورکورونا کیخلاف لڑنے میں جوبنیادی اورکلیدی کرداراداکیاہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، محکمہ صحت میں عوام کی فلاح وبہبودکی خاطراصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال سے چکدرہ روڈآئندہ سال چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ بن جائیگا، پشاورسے ڈی آئی خان تک موٹروے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے، پشاور سے جلال آباد اور پھر کابل (افغانستان) تک موٹروے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون کیلئے جوجہدوجہدکی ہے وہ آخرکاررنگ لے آئی، ترقیاتی منصوبوں سے نہ صرف محرومیوں کاازالہ ہوگابلکہ روزگارکے وافرمواقع بھی میسرآئیں گے۔