کورونا سے بچاؤ کیلئے پہلی ویکسین لگوانے کے بعد بھی سنگل ڈوز سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاسکتا ہے، نادرا

108
Nadra
Nadra

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا )نے واضح کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے پہلی ویکسین لگوانے کے بعد بھی سنگل ڈوز سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاسکتا ہے، بدھ کو نادرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سنگل ڈوز لگوانے کے بعد شہری اب کسی بھی نادرا رجسٹریشن سینٹر یا آن لائن nims.nadra.gov.pk اپنا جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ (سنگل ڈوز سرٹیفکیٹ) حاصل کر سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق سنگل ڈوز کے حامل افراد (جن کو دوسری ڈوز ابھی لگنا باقی ہے) بھی اب اپنا کوروناحفاظتی (جزوی) ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔