کورونا مثبت کیسزکی شرح 3.28 فیصد تک پہنچ گئی ،ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 137 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،این آئی ایچ

60
National Institute of Health
National Institute of Health

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 137 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 137 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ،

جن میں سے 693 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 3.28 فیصد رہی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔