27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکورونا وائرس، امریکی ریاست اوہائیو میں ایمرجنسی نافذ

کورونا وائرس، امریکی ریاست اوہائیو میں ایمرجنسی نافذ

- Advertisement -

اوہائیو۔ 10 مارچ (اے پی پی) امریکی ریاست اوہائیو کے گورنر نے تین افراد میں نوول کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ریاست میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔ نوول کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ کی 8 ریاستوں میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے۔اطلاع کے مطابق ہنگامی صورت حال میں ہونے کی وجہ سے امریکی ریاستیں انتہائی نگہداشت سمیت دیگر ہنگامی وسائل کو استعمال کر سکتی ہیں۔واضح رہے کہ میں کورونا وائرس کے 546 تصدیق شدہ کیسز ہیں جن میں سے 22 کی موت ہوچکی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=192441

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں