کورونا وائرس، زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا سب کی معاشرتی ذمہ داری ہے ، سماجی میل جو ل ، مصحافہ کرنے اور گلے لگانے سے گریز کیا جائے، محمد صاد ق سنجرانی

114

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صاد ق سنجرانی نے ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغا م میں کہا ہے کہ یہ ہم سب کی سماجی اورمعاشرتی ذمہ داری ہے کہ زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور میل جو ل کو جتنا زیادہ ممکن ہو سکے محدود کریں اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے لگانے سے گریز کریں۔ فاصلے پر رہ کر بات چیت کریں۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس موذی وباء سے خود کو اور اپنے اہل وعیال کو بچایا جا سکتا ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے پوری قوم سے اپیل کہ بروز منگل 17 مارچ 2020 صبح ساڑھے دس بجے اللہ تبارک تعالیٰ سے یکجا اور یک زبان ہو کر دعا کریں۔قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر لازمی ہوگیا ہے۔