کورونا وائرس سے بچائو کی تاحال کوئی ویکسین موجود نہیں تاہم معمولات زندگی ورہن سہن میں تبدیلی لاکر اس کو شکست دی جاسکتی ہے،،میاں فرخ حبیب

95
حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے فیصل آباد سمیت صوبہ بھرمیں سینکڑوں سستے رمضان بازار قائم کئے ہیں ، میاں فرخ حبیب
حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے فیصل آباد سمیت صوبہ بھرمیں سینکڑوں سستے رمضان بازار قائم کئے ہیں ، میاں فرخ حبیب

فیصل آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) پی ٹی ١ئی کے مرکزی رہنما و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین موجود نہیں اسلئے معمولات زندگی ورہن سہن میں تبدیلی لاکر اس کو شکست دی جاسکتی ہے جبکہ جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ مریض سامنے ١رہے ہیں حکومت ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کو ان اضلاع میں بھجواکروہاں کے متعلقہ ڈاکٹرز کو بھی تربیت اور مشورے فراہم کر نے کیلئے اقدامات پر غور کر رہی ہے جس کا شیڈول جلد مرتب کر لیا جا ئے گا تاہم کورونا کے خلاف جنگ میں عوام کو حکومت کے ساتھ کھڑے ہونا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت جو اقدامات اور فیصلے کررہی ہے وہ عوام کی بہتری اور ان کی معاشی مشکلات میں کمی کیلئے ہیں لیکن اگر عوام نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا نہ چھوڑا تو حکومت بھی سخت فیصلوں پر مجبور ہوسکتی ہے۔ بدھ کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کو کورونا وائرس سے بچانے اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے مگر کورونا جیسی وباء کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو یک جان ہو کر کوششیں کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں کا خاص خیال رکھیں اور حکومت کے ہر احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیک وقت کئی محاذوں پر برسرپیکار ہے جن میںاگرایک طرف حکومت کورونا سے نمٹنا ہے تو دوسری جانب معاشرے کے کمزور طبقے کو بھوک اور افلاس سے بھی بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی ہے تاہم اس تمام صورتحال میں عوام الناس احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان بچانے کیلئے بھی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں عوام کو حکومت کے ساتھ کھڑے ہونا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات و فیصلے عوام کی بہتری کیلئے ہیںجبکہ کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کئے بغیر کوئی چارہ نہیںلیکن غیر ذمہ دارانہ رویے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔میاں فرخ حبیب نے کہا کہ تاجر مارکیٹوں کی ہفتہ و اتوار کو دو روزہ بندش کے دوران مارکیٹوں میں سپرے اور صفائی کا خاص اہتمام کریںنیز اگر تاجر اور لوگ مثبت رویہ اپنائیں تو لاک ڈاؤن کی مشکل صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق کورونا کے مریضوں کی قوت مدافعت برقرار رکھنے کیلئے وقفے وقفے سے پانی کا استعمال،چہل قدمی،پیٹ کے بل لیٹنے کو ترجیح جبکہ نرم غذاکا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق چونکہ ابھی تک کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین موجود نہیں اسلئے معمولات زندگی ورہن سہن میں تبدیلی لاکر اس کو شکست دی جاسکتی ہے اورڈاکٹرز نے کورونا پازیٹو مریضوں کا اسی طریقہ سے علاج کرکے انہیں صحت مندبھی بنایا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام شہری اس ضمن میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے تاکہ کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے میں مدد مل سکے۔