اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) کورونا وائرس سے بچاو کے لیے چین سے ایک اور جہاز 17 ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اتوار کو اسلام آباد آنے والے جہاز میں 24 ایکسرے مشین اور ان کے پارٹس شامل ہیں۔ سامان میں ٹیسٹنگ کے لیے 3لاکھ 71ہزار VTM بھی لائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف …
کورونا وائرس سے بچاو کے لیے چین سے ایک اور جہاز 17 ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) کورونا وائرس سے بچاو کے لیے چین سے ایک اور جہاز 17 ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اتوار کو اسلام آباد آنے والے جہاز میں 24 ایکسرے مشین اور ان کے پارٹس شامل ہیں۔ سامان میں ٹیسٹنگ کے لیے 3لاکھ 71ہزار VTM بھی لائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اقسام کے تقریبا دس لاکھ ماسک بھی بیجنگ سے اسلام آباد لائے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق چین سے خریدے گئے سامان کی بذریعہ پی آئی اے پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد لائے گئے سامان کی یہ چھٹی کھیپ ہے۔








