لندن۔5جنوری (اے پی پی):کورونا وائرس نے برطانیہ میں تباہی مچا دی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 60916 لوگوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، برطانیہ میں ایک ہی روز میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے جبکہ وائرس کا شکار مزید 830 افراد چل بسے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی وبا بتدریج شدت اختیار کر رہی ہے، ایک دن کے دوران 60916 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، یہ برطانیہ میں ایک ہی دن میں متاثرہ افراد کی سب سے بڑی تعداد ہے جس کے بعد برطانیہ میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 27 لاکھ 74479 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک دن میں کورونا کا شکار مزید 830 افراد چل بسے جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 76305 ہو گئی ہے۔
ہوم بین الاقوامی خبریں کورونا وائرس نے برطانیہ میں تباہی مچا دی،24گھنٹوں کے دوران ریکارڈ60ہزار سے...