کورونا وائرس وباءکے دوران عراق میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کے انخلاءمیں سہولیات فراہم کی ہیں، وزارت خارجہ

51
Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesman

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے دوران عراق میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کے انخلاءمیں سہولیات فراہم کی ہیں۔ پیر کو وزارت خارجہ کی جانب سے ایوان کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ وزارت امریکہ ایران تعلقات کے تناظر میں خطے میں وقوع پذیر ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان کشیدگی دور کرنے ‘ پہلے سے پرآشوب خطے میں کسی بھی تنازعہ سے بچنے اور سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات اور اختلافات کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ ایوان کو بتایا گیا کہ پاکستانی سفارتخانے نے کوویڈ 19 کے دوران عراق میں محصور پاکستانیوں کے انخلاءمیں سہولیات پہنچائی ہیں۔ اس وقت جو پاکستانی عراق میں کام کر رہے ہیں وہ محفوظ ماحول میں ہیں۔ ضرورت پڑنے پر وزارت خارجہ عراق میں پاکستانیوں کی حفاظت کے لئے سفارتخانے کے ذریعے ضروری اور درکار اقدامات کرے گی۔