اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):کورونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین پر ہونے والے اخراجات کے مقابلہ میں 7 گنا معاشی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ عالمی بینک کی ” سائوتھ ایشیا ویکسی نیٹ”رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنے عوام کی کووڈ۔19 کی ویکسی نیشن سے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2.2 تا 6.7 فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے۔
عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کی ویکسین پر اخراجات کا تخمینہ 2.3 ارب ڈالر ہے تاہم عوام کی ویکسی نیشن کے ذریعے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار 14.61 ارب ڈالر کے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان عوام کی ویکسی نیشن پر ہونے والے اخراجات کے مقابلہ میں 7 گنامعاشی فوائد حاصل کر سکتا ہے۔