کورونا وائرس کی تحقیق میں سائنس اور سیاست کو علیحدہ کیا جائے، عالمی ادارہ صحت

74
عالمی ادارہ صحت کا کووڈ -19کے انفیکشن میں اضافے بارے تنبیہ جاری

جینوا۔29مئی (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کا آغاز کہاں، کب اور کیسے ہوا کےسوال سے متعلق تحقیق میں سیاسی مداخلت پرشدید تنقید کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی ڈائریکٹر مائیکل رائن نے صحافیوں سے گفتگو میں التجا کی ہے کہ سائنس کو سیاست سے علیحدہ رکھا جائے اور عالمی ادارہ صحت کو مناسب اور مثبت ماحول میں جوابات ڈھونڈنے دیئے جائیں۔ مائیکل رائن کے مطابق اس تحقیقاتی عمل کو سیاست کا شکار بنایا جارہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ کووڈ-19کے آغاز کے بارے میں حقائق جاننے کے لیے نئی تحقیقات شروع کرے۔ فی الحال اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔