کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک کو متاثر کیا ہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان

66

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جب کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک کو متاثر کیا ہے ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کو چاہیے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنا ئیں اور سرد موسم ہونے کے باعث لوگوں میں کورونا وائرس سے مکمل محفوظ رہنے کا تصور غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے خلاف حکومتی احتیاطی تدابیر کا نفاذ عوامی مقامات ،کاروباری مراکز اور شادی ہالوں سے بہتر ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے انفیکشن کیسز کی تعداد میں اضافے کو بھی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کا نتیجہ قراد دیا۔