
اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے میڈیا کا بہت کلیدی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلتھ جرنلسٹ کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ملک کو درپیش کورونا کے خطرات اور اس سے متعلقہ اطلاعات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سول سوسائٹی اپنا کردار تندہی سے سرانجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ درست اور بروقت معلومات کے ذریعے مصدقہ خبریں عوام تک پہنچیں۔ ورکشاپ میں کورونا وائرس کے حوالے سے اعداد و شمار ، ٹیسٹ اور ویکسین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کووڈ19 کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ورکشاپ سے میڈیا کو بہتر انداز میں کام کرنے میں مدد ملے گی ورکشاپ کا اہتمام صحافیوں کیلئے کیا گیا تھا۔