اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے اور آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کے ساتھ جی ڈی پی 4 فیصد شرح نمو ترقی کے لئے پاکستان کی صلاحیت کی مظہر ہے ۔
پیرکو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بیشتر ترقی پذیر ممالک کے جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستان کے جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں کوئی زیادہ تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں سے متعلق بلوم برگ نے بھی اسی طرح کی رپورٹ شائع کی ہے حالانکہ کورونا وائرس کی صورتحال میں زیادہ تر ترقی پذیر ممالک کے جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کا حجم بڑھا ہے۔