اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے دوران فنڈ کے 70 رکن ممالک کو مالی معاونت فراہم کی گئی ہے جن میں کئی کم آمدنی والے ممالک بھی شامل ہیں ۔ آئی ایم ایف نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وبا کے باعث انسانی وسائل اور بین الاقوامی معیشت بری طرح متاثر ہوئی اور معاشی بحالی کے لئے مالی معاونت کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ اب تک آئی ایم ایف کے ایک تہائی سے زیادہ رکن ممالک کو فنڈ کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔عالمی وبا کے پھوٹنے کے بعد آئی ایم ایف نے تیز تر اقدامات کئے تاکہ ادارے کے رکن ممالک کو انتہائی ضروری اخراجات کی تکمیل کے لئے مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔