کورونا وائرس کی وبا، طورخم بارڈر کو ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ٹویٹ

53

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباکے باعث این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے پیش نظرطورخم بارڈر کو آج (6 جولائی) سے ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکز ہر طرح کی آمدورفت کے لئے تب تک بند رہے گا، جب تک این سی او سی کی طرف سے وزارت داخلہ کو نئی ہدایات موصول نہیں ہوتیں۔