کورونا وائرس کی وبائ نے پاکستان کی معیشت کو 3 ہزارارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

56
وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی قومی اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کے اراکین سے خصوصی ملاقاتیں
وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی قومی اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کے اراکین سے خصوصی ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباءایک حقیقت ہے جس نے پاکستان کی معیشت کو 3 ہزارارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ ہفتہ کوپوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ہم کورونا کا بہانا نہیں بنا رہے، کورونا نے پوری دنیا میں تہلکہ مچادیا ہے اور پوری دنیا متاثرہوئی ہے، یہ وائرس ایک ایسی حقیقت ہے جس نے عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے ، پاکستان بھی متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ اس وباءسے پاکستان کی قومی معیشت کو 3ہزار ارب روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیاہے ، کورونا وائرس کی وجہ سے ٹیکس آمدن میں 700ارب روپے کی کمی ہوئی ۔