اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ جب سے کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے اعدادوشمار اکٹھے کرنا شروع کیے ہیں ،
اس وقت مثبت کیسز کا تناسب کم ہے،انتہائی نگہداشت میں کورونا کے مریض سب سے کم ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایک سال میں سب سے کم یومیہ اموات ہیں،ویکسی نیشن کے مثبت اثرات نظر آرہے ہیں،ویکسی نیشن مہم جاری رکھنی چاہیئے۔