
اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بھارت سے آمدو رفت پر مکمل پابندی عائد ہے، یہ پابندی اپریل کے تیسرے ہفتے سے نافذ ہے اور اس مکمل عمدرآمد ہو رہا ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے اندر مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے اس کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔