کورونا وائرس کی وبا کے دوران احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لیے 90.4بلین روپے جاری کئے گئے، سٹیٹ بینک

87
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

راولپنڈی۔13جنوری (اے پی پی):کووڈ۔19کے خلاف حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سٹیٹ بنک آف پاکستان نے گذشتہ دس ماہ کے دوران احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لیے 90.4بلین روپے جاری کیے جبکہ ہسپتالوں ،کلینکس اور فارمیسیزسے وصول شدہ 40.1بلین روپے کے نوٹ قرنطینہ کیے گئے ۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباکے آغاز سے ہی سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کووڈ۔ٔ19کے روک تھام اور اس سے ممکنہ نقصانات کے بروقت ازالہ کے لیے بھرپور اقدامات کیے ۔ وبا کے دوران مارچ 2020سے 08جنوری 2021کے دوران جراثیم سے پاک کرنسی کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے سٹیٹ بنک آف پاکستان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لیے 90.4بلین روپے جاری کیے ۔اسی طرح ہسپتالوں ،کلینکس اور فارمیسیزسے وصول شدہ 40.1بلین روپے کے نوٹ قرنطینہ کیے گئے ۔