اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں تعاون کے تحت چین سے پہلا جہاز ضروری سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق یہ سامان چینی حکومت طرف سے پاکستان کو دیا گیا ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے درکار سامان لے کر جہاز کراچی ایئر پورٹ پہنچا ہے۔ سامان میں 10 لاکھ فیس ماسک جن میں این۔95 ماسک بھی اور 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔