کورونا وائرس کے دوران این ڈی ایم اے کی کارکردگی شاندار رہی ہے ، وفاقی وزیر امین الحق

100

گلگت ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران این ڈی ایم اے کی کارکردگی شاندار رہی ہے جس کو میں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جمعہ کو گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کی زبردست کوشش کی وجہ سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ انہوں کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی کے چھوٹے چھوٹے ڈیم بنانے جائیں تاکہ ملک میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے، اس لیے اس علاقے کو نظر انداز کرنا کسی طور پر صحیح نہیں۔سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے گلگت ائیرپورٹ کی آپ گریڈیشن کی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات میں قومی اسمبلی میں بھی اٹھاﺅں گا۔ پی آ ئی اے کے ساتھ ساتھ دوسری ائیر لائینز کو بھی گلگت بلتستان میں سروس کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ یہاں کی عوام کی سفری مشکلات کم ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو پاکستان مرکز میں پی ٹی کی سب سے بڑی ا اتحادی ہے اور ہر مثبت کام اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ،فاٹااور آزاد کشمیر میں تیز ترین نیٹ سروس فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ دو ماہ کے اندر گلگت میں آئی ٹی پارک کا افتتاح ہوگا جس سے بڑی تبدیلی آئے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ دوسری ٹیلکو کمپنیوں کو بھی گلگت بلتستان میں سروس شروع کرنے کےلئے مجبور کریں گے۔ان کمپنیوں کو جس جگہ فائدہ نظر آتا ہے وہاں نیٹ جب سروس دیتے ہیں، جبکہ جہاں منافع کم نظر آتا ہوں وہاں جانے سے گریز کرتے ہیں۔اب ایسے نہیں چلے گا ان کو گلگت بلتستان میں بھی سروس شروع کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان 22 اگست 2016 کے بعد ایک الگ اور مختلف شناخت کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور ہر شعبہ زندگی میں خدمات سر انجام دے رہی ہے، ملکی ترقی اور خوشحالی اور امن و امان کے لئے ایم کیو ایم پاکستان افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ووٹرز کے لحاذ سے گلگت بلتستان میں 2015 کے انتخابات میں ایم کیو ایم دوسری بڑے پارٹی تھی اور گلگت بلتستان کے آ نے والے انتخابات میں تمام سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید صوبے بنے چاہیے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوں اورگلگت بلتستان کو بھی باہمی مشاورت سے صوبہ بنایا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔تعلم پر کل بجٹ کا 10 فیصد خرچ کیا جائے۔ گلگت بلتستان میں تعلیم لازمی اور مفت کی جائے۔ گلگت بلتستان میں میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جائے۔ہر ضلع میں ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جائے اور ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے۔ گلگت بلتستان میں سابق پارٹیوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ اگر ہماری جماعت برسر اقتدار آ ئی تو یہاں کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں گے۔