کورونا وائرس کے دوران معیشت کو درپیش چیلنجوں کے باوجود 3.9فیصدجی ڈی پی گروتھ ہماری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی بڑی کامیابی اور مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیتوں کا مظہر ہے،شبلی فراز

33

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نےہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران معیشت کو درپیش چیلنجوں کے باوجود 3.9فیصد جی ڈی پی گروتھ ہماری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی بڑی کامیابی اور مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔روپے کی قدر میں کمی کے باوجود جی ڈی پی تقریبا 300 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔