کورونا وائرس کے علامات والے مریضوں کوبروفین نہ دی جائے ، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

71

جنیوا۔ 19مارچ (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے مریضوں کو بخار اور سوزش کے خاتمے کی دوا ”بروفین“ (Ibuprofen) نہ دی جائیں۔کورونا کے علاج سے متعلق ایڈوائزری میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ بروفین کورونا مریضوں کی حالت زیادہ خراب کرسکتی ہے۔ایمرجنسی پروگرام ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے تمام ملکوں سے کوروناوائرس ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی اور ہیلتھ ورکرز کے حفاظتی آلات کے بغیر کام کرنے پر خطرات سے خبردار بھی کیا۔