اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ .24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 34 اموات ہوئیں جن میں سے 9 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 19 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 45 فیصد،لاہور میں 23 فیصد،بہاولپور میں 26 فیصد اور پشاور میں 21 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 26 فیصد،ایبٹ آباد میں 28 فیصد،ملتان میں 25 فیصد اور گلگت میں 27 فیصد مریض ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 39 ہزار 214 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 825، پنجاب میں 12 ہزار 8، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 250، اسلام آباد میں 3 ہزار 486، بلوچستان میں 893،گلگت بلتستان میں 361، آزاد کشمیر میں 391 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 78 ہزار 740 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 322 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 41 ہزار 726 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 783، بلوچستان میں 26 ہزار 232، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 712،
اسلام آباد میں 82 ہزار 139، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 36 ہزار 74، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 65 اور سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 184 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 723 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 243 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔
پنجاب میں 10 ہزار 516 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 224 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 772 اموات جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 294 اموات، گلگت بلتستان میں 108 اموات،
آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 566 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 38 لاکھ 57 ہزار 250 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 926 مریض زیر علاج ہیں۔