کورونا وائرس کے 24 گھنٹوں کے دوران 313 نئے کیسز،4 اموات رپورٹ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

122
کورونا وائرس کے 24 گھنٹوں کے دوران 313 نئے کیسز،4 اموات رپورٹ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعد اسلام آباد میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا سے 4 اموات ہوئیں جن میں سے ایک مریض وینٹیلیٹر پر جاں بحق ہوا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 313 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے،ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 19 فیصد، بہاولپور میں 13 فیصد،ملتان میں 26 فیصد اور لاہور میں 13 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 38 فیصد،گجرات میں 13 فیصد،صوابی میں 27 فیصد اور لاہور میں 13 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 19 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 949, پنجاب میں 13 ہزار 53، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 379،اسلام آباد میں 3 ہزار 855، بلوچستان میں 370،گلگت بلتستان میں 251 اور آزاد کشمیر میں 162 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 734 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 136 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 479 ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار 872 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 532, بلوچستان میں 33 ہزار 434, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 406, اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 467، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 79 ہزار 553،پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 422 اور سندھ میں 4 لاکھ 74 ہزار 58 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 659 ہو چکی ہےجن میں سے سندھ میں 7 ہزار 611 اموات،

پنجاب میں 12 ہزار 997 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 814 اموات،اسلام آباد میں کل 952 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 358 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 741 اموات ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 16 لاکھ 44 ہزار 957 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،ملک بھر میں اس وائرس کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 1 ہزار 108 مریض زیر علاج ہیں۔