اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کورونا وباکے دوران وزیراعظم عمران خان نے دور اندیشی سے بہترین فیصلے کئے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران صنعتیں کھولنے کی مخالفت دراصل اس معاشی ترقی کی مخالفت تھی جو برآمدات میں اضافے کی صورت میں نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوٹ کا مال بچانے کے لیےملک دشمنی تک جا چکی اپوزیشن اپنے فیصلوں سے ہماراحال بھارت جیسا کرنا چاہتی تھی۔اللّٰہ کا شکرہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دوراندیشی سے بہترین فیصلے کئے۔