کورونا ویکسین کی دستیابی میں اضافہ سے 2025 تک بین الاقوامی معیشت میں 9 کھرب ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ

57
IMF
IMF

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):کورونا ویکسین کی دستیابی میں اضافہ سے 2025 تک بین الاقوامی معیشت میں 9 کھرب ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے عالمی جریدے بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباسے تحفظ کی ویکسین کی فراہمی کے حوالہ سے عالمی برادری کے مربوط اقدامات کے نتیجہ میں سال 2025 تک بین الاقوامی معیشت میں 9 کھرب ڈالر اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے اقدامات کے نتیجہ میں ویکسین کی دستیابی کی صورت حال میں بہتری ہوئی ہے تاہم اس سلسلہ میں ترقی یافتہ اور امیر ممالک کے ساتھ ساتھ اداروں اور صاحب ثروت افراد کی جانب سے فنڈز کی فراہمی میں مزید اضافہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے نتیجہ میں عالمی معیشت میں ہونے والے 9 کھرب ڈالر اضافہ میں سے 60 فیصد ترقی پذیر جبکہ 40 فیصد ترقی یافتہ ملکوں کو فائدہ ہوگا۔