کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے اہل افرادکسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی کورونا کی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں ، این سی او سی

68
این ای او سی

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ، این سی او سی کی جانب سے ان تمام افراد کیلئے جن کی دوسری ڈوز لگوانے کا وقت ہو چکا ہے اطلاع دی گئی ہے کہ وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی کورونا کی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں اس ضمن میں اتوار کا دن خصوصی طور پر کورونا کی دوسری ڈوز کے لئیے مقرر کیا گیا ہے۔