لندن ۔31دسمبر (اے پی پی):ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی غیر مساوی تقسیم کی مذمت کی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق لندن میں انسانی حقوق کی اس بین الاقوامی تنظیم نے کہا کہ دولت مند ممالک اور دوا ساز کمپنیاں ویکسین کی منصفانہ تقسیم میں تباہ کن طور پر ناکام ہو گئی ہیں۔
عالمی سطح پر بہت سارے افراد زندگی بچانے والی اس ویکسین تک رسائی سے ابھی بھی محروم ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جنرل سیکرٹری اگنس کالامارڈ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کی 11ارب خوراکیں تیار کیے جانے کے باوجود کم آمدنی والے ممالک میں صرف 7 فیصد افراد ہی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر سکے ہیں۔