27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںکورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، عوام...

کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، عوام ایس او پیز پیر سختی سے عملدرآمد کریں، ڈاکٹر نوشین حامد

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، عوام کورونا کے پھیلائو پر قابو پانے کے لئے ایس او پیز پیر سختی سے عملدرآمد کریں، کورونا وائرس کی موجودہ قسم زیادہ مہلک اور خطرناک ہے، ملک اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کی زد میں ہے، ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بہت بڑھ چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ہم شدید مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، اس حوالے سے تمام ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈز اور وینٹیلیٹرز کی تعداد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے، صحتکارڈز کے ذریعیکورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر رمضان المبارک کے دوران احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے حوالے سے لاپرواہی برتی گئی تو کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے، عوام یہ فرض کر رہے ہیں کہ جیسے کورونا وائرس کا خاتمہ ہو گیا ہے اور وہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کر رہے جو کہ نہایت تشویشناک بات ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی شخص ماہرین صحت کی طرف سے وضع کردہ ایس او پیز کی نافرمانی نہیں کرے گا، این سی او سی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران ایس او پیز کے نفاذ کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے ہدایت نامیتمام مساجد کو بھی جاری کئے جائیں گے، انتظامیہ ان ہدایات اور احتیاطی تدابیر کے مکمل نفاذ کی ذمہ دار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ عید کے بعد تمام شہریوں کے لئے کورونا کی ویکسی نیشن کے لئے اندراج کا عمل شروع کر دے گی، عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کے لئے ویکسی نیشن کے لئے اپنا اندراج کروائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=248031

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں