کورونا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے وزیراعظم نے شہروں میں فوج طلب کرلی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

68

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کورونا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے شہروں میں فوج طلب کرلی ہے تاکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جا سکے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمومی معمولات متاثر ہوں گے، ہم آکسیجن کے استعمال کی 90 فیصد صلاحیت پر پہنچ گئے ہیں، لاہور بدترین متاثر ہے، احتیاط کریں اور کوئی چارہ نہیں۔